اہم ترین

آصف علی زرداری کورونا سے صحت یاب، گھر منتقل

آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن وہ تاحال انفیکشز ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے ۔ وہ مزید ایک سے دو دن اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

آصف علی زرداری کو 31 مارچ کی رات طبیعت بگڑنے پر نوابشاہ سے کراچی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا تھا۔

ابتدا میں ان کی طبیعت بگڑنے کی وجہ بلڈ پریشر اورر شوگر لیول بڑھنا قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا کہ صدر مملکت کو کورونا ہوگیا ہے۔

پاکستان