امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں جو یوکرین میں قیام امن کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ اس معاہدے سے امریکا کو یوکرین کے قدرتی وسائل تک رسائی حاصل ہو گی۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس معاہدے کے بارے میں صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا، “ہمارے پاس معدنیات سے متعلق معاہدہ ہے جس کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ اس پر جمعرات، یا اگلی جمعرات، یعنی جلد ہی دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس معاہدے پر عمل پیرا ہوں گے، تو آگے دیکھتے ہیں”۔
یوکرینی حکام نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں فریق پہلے ہی ایم او آئی یعنی اس معاہدے پر متفق ہونے کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں۔
صدر ولودیمیر زیلنسکی نے معاہدے کو “مثبت” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس یادداشت کو پہلا اہم قدم سمجھتا ہوں۔ اس لیے ایسی کوئی وجہ نہیں کہ دونوں ممالک اس پر متفق نہ ہوں۔
فروری میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بھی معاہدے پر بات چیت جاری تھی۔