رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی صارف ان جعلی ایپس کو انسٹال کرتا اور کھولتا ہے، ایپ ایک جعلی انٹرفیس پر لے جا کر ان سے سیڈ فریز مانگتا ہے۔
اگر آپ بھی موبائل ایپ سے اپنا کرپٹو والٹ منظم کرتے ہیں، تو یہ خبر آپ کے لیے بے حد ضروری ہے۔ ڈیجیٹل شعبے کے ماہرین نے گوگل پلے اسٹور پر ایسی کئی جعلی ایپس کا سراغ لگایا ہے جو اصلی کرپٹو والٹس کی طرح دکھائی دیتے تھے لیکن حقیقت میں صارف کا ڈیٹا اور فنڈ چوری کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔
ماہرین کی رپورٹ کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر موجود یہ ایپس بظاہر سوشی سویپ ، پین کیک سویپ اور ہائپر لیکوئیڈ جیسے مقبول والٹس کی طرح نظر آتی ہیں، لیکن ان میں ایسے کوڈ شامل تھے جو صارفین کا 12 الفاظ والا کوڈ (سیڈ فریز)ری فریز (چوری) کر لیتے تھے۔
صارف جیسے ہی ان جعلی ایپس کو انسٹال کرتا اور کھولتا، ایپ ایک جعلی انٹرفیس پر لے جا کر ان سے سیڈ فریز مانگتا تھا۔ جیسے ہی صارف یہ معلومات درج کرتا، اسے ہیکرز کے سرور پر بھیج دیا جاتا اور صارف کے والٹ ان کے ہاتھوں میں چلا جاتا۔ ان ایپس کو اصلی ڈویلپر کے نام سے اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس سے پلے اسٹور پر موجودگی اور اعتماد دونوں قائم رہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ان جعلی کرپٹو والٹ ایپس کے پیچھے ایک پورا سائبر آپریشن کام کر رہا ہے۔اگر کوئی بھی ایپ آپ سے سیڈ فریز مانگتا ہے، تو سمجھ لیجیے کہ وہ جعلی ہے۔ کسی بھی اصلی کرپٹو والٹ ایپ کو کبھی بھی سیڈ فریز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ساتھ ہی پلے پروٹیکٹ کو آن رکھیں اور اپنے والٹ کی سیکیورٹی دوبارہ تصدیق کریں۔
گوگل نے زیادہ تر ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے، لیکن رپورٹ میں صاف کہا گیا ہے کہ خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کے ڈویلپر کی معلومات، ایپ کے ریویو اور پرمیشن کو غور سے جانچیں۔