شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کے ڈرافٹس کے لئے رجسٹریشن کروادی ..
آسٹریلیا کی مینز بگ بیش لیگ 15 اور ویمنز بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹنگ 19 جون کو منعقد ہوگا۔ جس کے لئے دنیا بھر سے 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
بی بی ایل15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروادی۔
ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
جنرل منیجر بگ بش لیگز الیسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں ۔ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔