اہم ترین

ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرسکتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی کوشش کریں تو یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہو گی۔

واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کر سکتی کہ صدر کے ذہن میں کیا ہے یا ان کے کیا منصوبے ہیں۔ البتہ میں یہ جانتی ہوں کہ وہ اپنا ہر قدم نسلوں پر محیط تنازعات کو حل کرنے کے لیے اٹھاتے ہیں۔ اس لیے اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ وہ ایسے معاملات میں ثالثی کرنا چاہیں گے۔

مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکی صدر ایسے افراد کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہے ہیں، جسے پہلے ممکن نہیں سمجھا جاتا تھا۔ہر دن کچھ نیا ہوتا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ شاید ایسا کوئی معاملہ بھی صدر کی مدت مکمل ہونے سے پہلے حل ہو جائے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے متعلق کسی بھی مسئلے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ طور پر حل کیا جانا ہے۔ یہی ہمارا موقف ہے اور یہ بدستور برقرار ہے۔

پاکستان