اہم ترین

ہانیہ عامر کے بعد اب عاصم اظہر کی میرب علی سے بھی راہیں جدا

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کے 3 سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سپر اسٹار ہانیہ عامر اور اداکار عاصم اظہر 2019 تک ایک دوسرے کے بہر قریب تھے لیکن پھر دونوں نے اپنے راہیں جدا کرلیں۔۔

ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کرلی۔ لیکن اب دونوں نے 3 سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم سے ان فالو کرلیا ہے

منگنی کے خاتمے سے متعلق عاصم اظہر نے مداحوں اور فالوورز کو انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تحریر میں لکھا کہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

پاکستان