اہم ترین

بھارت میں مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ: سیکڑوں کی ہلاکت کا خدشہ

بھارت میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نینشل ایئر پورٹ سے انڈین ایئر لائنز کے مسافر طیارے نے لندن کے لئے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی۔

طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ آسمان میں دھوئیں کے بادل اور زور دار دھماکے کی آواز نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔ جب کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے کی وجہ سے بڑے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان