اہم ترین

بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئےابتدائی اسکواڈ تیار، بابر اور رضوان باہر

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ کی مشاورت سے بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کھلاڑیوں کا ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ تشکیل دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا جولائی میں بنگلادیش کے دورے کا امکان ہے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی و ہیڈ کوچ نے مشاورت سے ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ بنا لیا ہے۔ جس میں میں سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں تاہم ابتدائی قومی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل ہے۔

ہیڈ کوچ اور دیگر سلیکٹرز نے سابق کپتان بابر اعظم کو نام نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔ جس کے بعد سے وہ پریشان ہیں۔ سابق کپتان نے وہاب ریاض کے گھر گزشتہ دو تین روز قبل ہونے والی دعوت میں بھی اپنے حوالے سے بات کرنا چاہی لیکن مصروف وقت کے باعث بات نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی دو روز قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز و ہائی پرفارمنس سنٹر عاقب جاوید سے این سی اے میں ملاقات کی ہے۔ بابر اعظم نے عاقب جاوید کو اپنے تحفظات اور پریشانی سے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستان