اہم ترین

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے

اسرائیل کی جانب سے ایران پر تھوپی گئی جنگ پانچویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ دونوں جانب سے بھرپور فضائی حملے ئکے جارہے ہیں۔

گزشتہ رات تہران پر کیے گئے فضائی حملے میں خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے نئے کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ وہ ایرانی حکومت کے سب سے اعلیٰ فوجی افسران میں شمار ہوتے تھے۔

میجر جنرل علی شادمانی نے تقریباً چار روز قبل ایران کی فوجی ایمرجنسی کمانڈ کے مرکز خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی کمان سنبھالی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ راتتہران میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی اسرائیلی حملہ کیا گیا تھا۔

صیہونی فوج کے بزدلانہ حملوں کے جواب میں منگل کی علی الصبح ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کی جانب سے تازہ ایرانی حملوں کے بعد جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی اسرائیل میں ایک بس پارکنگ ایریا پر میزائل گرنے سے پانچ افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان