اہم ترین

مارک زکربرگ پر چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او کا اپنے انجنیئر خریدنےکا الزام

دنیا کے سب سے سب سے بڑے اے آئی ٹول چیٹ جی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیم آلٹ مین نے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ پر الزام لگایا ہےکہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے ملازمین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے 10 کروڑ ڈالر تک کی پیئکش کی تھی ۔

سیم آلٹ مین نے اپنے بھائی جیک آلٹ مین کے پوڈکاسٹ میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ سے دس سال میں مصنوعی ذہانت نئی سائنسی دریافتیں کرے گی۔ اگر ایسا ہوا تو وقت کے ساتھ یہ سب کچھ پیچھے چھوڑ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ میٹا (مارک زکر برگ کی فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی) نے ہماری ٹیم کے بہت سے لوگوں کو اپنی کمپنی میں شامل ہونے کے لئے بھاری آفرز دینا شروع کر دی تھیں۔

سیم آلٹ مین نے کہا کہ مارک زکربرگ کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے ملازمین کو نوکری شروع کرنے پر دس کروڑ ڈالر کا بونس اور اس سے بھی زیادہ سالانہ تنخواہ جیسی پیشکشیں تک کی تھیں ۔ لیکن اب تک وہ ہماری ٹیم کے بہترین افراد کو قائل نہیں کرسکے ۔

اوپن اے آئی کے سربراہ کے مطابق ان کے ملازمین نے میتا کی پیشکش کو ٹھکرا کر اپنی کمپنی کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی کیونکہ اوپن اے آئی اپنی سپر انٹیلی جنس (ایسی مصنوعی ذہانت جو انسانی ذہانت سے آگے نکل جائے) بنانے کے مشن میں سب سے آگے ہے۔

پاکستان