سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اپنے صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے وقت سے ساتھ ساتھ نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ ایسا ہی ایک فیچر لنک ہسٹری ہے۔ جسے نئے سال کی آمد کے موقع پر لانچ کیا گیا ہے۔
لنک ہسٹری فیچر خاص طور پر موبائل ایپ کے لیے لایا گیا ہے۔ یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں موبائل ہی میں متعارف کرایا ہے۔صارفین نے بھی اس فیچر کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
اگر آپ فیس بک کے اس نئے فیچر کو فعال کرتے ہیں تو اس کے بعد آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جو بھی ویب سائٹ کھولیں گے، سرچ یا دیکھیں گے، اس کی پوری ہسٹری فیس بک میں محفوظ ہوجائے گی۔
لنک ہسٹری فیچر گزشتہ 30 دنوں میں وزٹ کی گئی تمام ویب سائٹس کی فہرست کو محفوظ کر دے گا۔ آپ اس خصوصیت کو کسی بھی وقت آن یا آف کر سکتے ہیں۔
اسے کیسے فعال کیا جائے
فیس بک میں کوئی بھی لنک کھولیں۔ اب نیچے نظر آنے والے تھری ڈاٹ مینو پر کلک کریں۔ اب آپ کو سیتنگ اور رازداری کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اب نیچے اسکرول کریں تو لنک ہسٹری کا آپشن نظر آئے گا۔ Allow Link History پر کلک کریں ۔ س سے آخر میں آپ کو اجازت دینے والے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
لنک ہسٹری کیسے دیکھیں؟
اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے گزشتہ 30 دنوں میں کون سی ویب سائٹس کھولی یا دیکھی ہیں، تو آپ پروفائل پر کلک کریں ۔ سیٹنگز اور پرائیویسی پر جائیں اور آخری میں لنک ہسٹری پر کلک کریں۔
لنک ہسٹری فیچر کو کیسے آف کیا جائے؟
اگر آپ اس فیچر کو بند کرنا چاہتے ہیں تو پروفائل پر کلک کریں ۔ سیٹنگز اور پرائیویسی پر جائیں اور آخری میں لنک ہسٹری پر کلک کریں ۔ آپ کو Allow Link History کے آپشن کے سامنے ٹوگل نظر آئے گا، اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کو Don’t Allow کا آپشن ملے گا، اسے سلیکٹ کریں، جس کے بعد یہ فیچر بند ہو جائے گا۔