عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پہلا جائزہ مکمل کرنے کے بعد تقریباً 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس قسط کی منظوری کے بعد ایس بی اے کے تحت مجموعی تقسیم 1.9 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
تین ارب ڈالر کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام اپریل کے دوسرے ہفتے میں ختم ہونے کی توقع ہے، جس میں تقریباً ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے باقی ہیں جبکہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی قسط جولائی 2023 میں جاری کی گئی تھی۔
The Executive Board of the International Monetary Fund (IMF) completed the 1st review and allows for an immediate disbursement of SDR 528 million (around US$ 700 million) bringing the total disbursements under the SBA to US$ 1.9 billion.
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 11, 2024
وزارت خزانہ کے ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ پاکستان نے آئندہ مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ہدف 1065 ارب تک مقرر کیا جائے گا۔