پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے امیدواروں اور کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان نے امیدواروں اور کارکنوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’انتخابات کے لیے ڈٹے رہنا ہے، اپنے ووٹ کی حفاظت اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔
عمران خان کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے ،بیرسٹر گوہر علی۔ #انتخابی_نشان_عمران_خان pic.twitter.com/9SMRC3rbHB
— PTI (@PTIofficial) January 15, 2024
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ آٹھ فروری کو جیت آپ کی ہو گی۔آٹھ فروری کو پرامن رہنا ہے،اشتعال میں نہیں آنا اور ڈٹے رہنا ہے۔ آٹھ فروری کو زیادہ سے زیادہ نکلنا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امیدواروں اور کارکنوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ڈٹے رہنا ہے، اپنے ووٹ کی حفاظت اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے حقوق متاثر ہوئے ہیں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔الیکشن میں حصہ لیں گے اور بائیکاٹ نہیں کریں گے۔