اہم ترین

پاک ایران سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کو ’تیسرے ملک‘ کی مدد حاصل ہے: ایران

پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران سرحدی خطے میں دہشت گردوں کو تیسرے ملک کی مدد حاصل ہے۔۔

گزشتہ ہفتے پاکستانا ور ایران کے درماین جھڑپ کے بعد پیر کی صبح ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچے۔

حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی نگراں وزیر خارجہ جلیل احمد جیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بارڈر پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دہشت گردوں نے ایران کوبہت نقصان پہنچایا ہے، دونوں ممالک نے بہت کم وقت میں موجودہ صورتحال پر قابو پایا۔ یہ بالکل فطری بات تھی کہ دونوں ممالک ان حالات پر قابو پا لیں گے اور اسے پیچھے چھوڑ کر باہمی تعاون جاری رکھ پائیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مشترکہ سرحدی خطے اور ایرانی اور پاکستانی علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں جنھیں تیسرے ملک کی مدد اور رہنمائی حاصل ہے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان تعمیری اور مضبوط تعلقات ہیں۔ دہشت گردوں کومشترکہ سلامتی کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

پاکستان