اہم ترین

عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں 7 سال بعد واپسی

گلوکار عاطف اسلم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت کئی ملکوں میں انتہائی مشہور ہیں۔ بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

عاطف اسلم نے 2008 میں بھارتی فلم ریس کے گیت “پہلی نظر سے” کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی ۔ جس کے بعد انہوں نے 2017 تک مسلسل کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگیا اور داد سمیتی۔

سات سال بعد اب عاطف اسلم دوبارہ بھارتی فلم انڈسٹری مین انٹری دینے والے ہیں۔ فلم کا نام فلم LSO90’s (90s کی محبت کی کہانی) ہے۔ جسے بالی ووڈ کے دو معروف پروڈیوسر بھائی ہریش سنگانی اور دھرمیش سنگانی بنارہے ہیں۔

فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کو اپنی فلم میں شامل کرنا ایک چیلنج تھا کیونکہ اس حوالے سے بہت مشکلات کا سامنا تھا۔ انہیں کہانی اور دھن سنائی تو وہ فلم کے لیے اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے راضی ہوگئے۔ یہ ہمارے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے۔

سنگانی برادران کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں عاطف اسلم کی واپسی کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ یہ رومانوی گانا غیر معمولی ہوگا۔ فلم میں صرف عاطف اسلم ہی نہیں بلکہ ادت نارائن، امیت مشرا اور امن ترکھاجی نے بھی شاندار گلوکاری کی ہے۔

پاکستان