نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے۔
گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں آٹے کی قیمت بھی سب سے کم تھی ، چینی کی قیمت بھی سب سے کم تھی، گھی کی قیمت بھی سب سے کم تھی ، پیٹرول کی قیمت بھی سب سے کم تھی۔
نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں کرپشن کم ہوئی تھی۔ یہ ہم نہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہہ رہا ہے کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے دور میں کرپشن سب سے کم تھی۔
عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے ۔ وہ کہتا ہے یوتھ ہمارے ساتھ ہے ، وہ یوتھ نہیں یہ ہے یوتھ جو اصل پاکستانی ہیں ، بڑے چھوٹے کا احترام کرتے ہیں، ماں باپ کی عزت کرتے ہیں ، غریبوں کا خیال کرتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دھرنا دے رہے تھے اور ہم ترقیاتی کام کروا رہے تھے۔ ہم سی پیک لارہے تھے اور یہ دھرنے دے رہے تھے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے، یہ دھرنا دے رہے تھے۔ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، ہمارے دور میں غربت بھی کم ہورہی تھی، ہمارے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا۔ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا،
قائد ن لیگ نے کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے۔