نگراں حکومت نے ایک ہی دن میں گیس 67 فیصل مہنگی کرنے کے بعد اور اب پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں بھی 8 روپے فی لیٹر تک بڑھادیں۔
گزشتہ روز نگراں کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کے چند ہی گھنٹوں بعد وزارت خزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو جواز بناکر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا۔
نگراں وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیلز کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ہوچکا ہے اور ان پر 29 فروری کو دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی۔