اہم ترین

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو بھی شکست

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کے بعد اب دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کو بھی ہرادیا ہے۔۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 20ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

لاہور قلندرز کے اوپنرز اننگز کے پہلے اوور سے ہی دباؤ کا شکار دکھائی دیے۔ فخر زمان تیسرے اوور میں ہی صرف 6 رنزن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور رسی فین ڈر ڈسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ دونوں کے درمیان 39 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

رسی فین ڈر ڈسن نویں اوور کی چوتھی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے لیکن صاحبزادہ فرحان نے اپنا کھیل جاری رکھا اور ایونٹ کی لگاتار دوسری ففٹی اسکور کر لی۔

صاحبزادہ فرحان 62 کے انفرادی سکور پر محمد حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو لاہور کا اسکور 99 رنز تھا۔۔ اگلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق 11 رنز بنا کر عقیل حسین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

اس موقع پر جہانداد خان اور سکندر رضا نے 21 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔ اس میں جہانداد خان کے ابرار احمد کے ایک اوور میں تین چھکے بھی شامل تھے۔

16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سکندر رضا محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کارلوس براتھ ویٹ بھی صرف 6 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کی بہترین بلے بازی

پشاور کے بعد لاہور کے بولرز بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز سعود شکیل اور جیسن روئے کے سامنے بے بسی کی علامت بن گئے۔ اس دوران فیلڈرز نے بھی دونوں کو پورے پورے موقع دیئے۔

زمان خان نے سعود شکیل کو بولڈ کرکے لاہور کو پہلی وکٹ دلائی، انہوں نے 40 رنز بنائے ۔ اگلے ہی اوور جیسن روئے بھی سکندر رضا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

101 رنز کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے نئے کپتان رائلی روسو کو حارث رؤف نے آؤٹ کردیا۔ انہوں نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔ جس کے بعد سرفراز احمد اور خواجہ نافع نے تیزی سے رنز بنانے شروع کئے۔

سرفراز دوسرے میچ میں بھی بڑا اسکور نہ کرسکے اور صرف 11 رنز ہی بناسکے ۔ 130 کے مجموعی اسکور پر انہیں سلمان فیاض نے آؤٹ کیا۔

کوئٹہ کو پانچواں نقصان 164 رنز پر ہوا جب شیرفین ردر فورڈ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 14 رنز بنائے۔ دوسری جانب خواجہ نافع نے تیزی سے رنز بٹورنے کا سلسلہ جاری رکھا اور پی ایس ایلمیں اپنی پہلی ففٹی اسکور کی۔

پاکستان