ویڈیو اسٹریمنگ ایپ اور وی سائیٹ یوٹیوب صارفین کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اپنی پریمیم سروس کا ایک اہم فیچر بغیر معاوضے کے مواد دیکھنے والوں کو بھی فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔
یوٹیوب نے 2021 میں اپنے صارفین کے لیے PiP (Picture-in-Picture) فیچر متعارف کرانا شروع کیا۔ ویڈیو اسٹریمنگ ایپ کا یہ مقبول فیچر صارفین کو اپنے ڈیوائس پر دیگر ایپس چلاتے ہوئے بیک وقت ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
امریکہ سے باہر یوٹیوب کے صارفین کو PiP فیچر استعمال کرنے کے لیے پریمیم سبسکرپشن خریدنی ہوگی۔ لیکن یہ اصول مستقبل میں تبدیل ہو سکتا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ میں غیر پریمیم صارفین کو فی الحال YouTube کے PiP فنکشن تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا سے پتہ چلتا ہے کہ یوٹیوب امریکا سے باہر غیر پریمیم صارفین کے لیے PiP موڈ کو رول آؤٹ کر رہا ہے۔
یوٹیوب نے ابھی تک امریکا سے باہر غیر پریمیم سبسکرائبرز تک PiP کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان نہیں کیا۔ اس لیے ان معلومات کو مکمل طور پر درست نہیں سمجھا جا سکتا۔ یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ گوگل غیر پریمیم یورپی صارفین کے منتخب گروپ کے ساتھ PiP کی جانچ کر رہا ہے۔
یوٹیوب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے باہر PiP فی الحال پریمیم سبسکرپشنز تک محدود ہے۔ پی آئی پی کے لیے یوٹیوب کے سپورٹ پیج کے مطابق، امریکا سے باہر کے صارفین کو اس تک رسائی کے لیے پریمیم کو سبسکرائب کرنے کی ضرورت ہوگی۔