کوئی بھی انسان مکمل نہیں، ہر شخص کی کچھ عادتیں دوسروں کو بری لگتی ہیں لیکن انسان کی فطرت میں کچھ ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں جو ناقابل برداشت ہوسکتی ہیں۔۔اگر آپ کے ساتھی کو بھی ایسی عادت ہے تو آپ کو شادی سے پہلے ایک بار ضرور سوچنا چاہیے۔
ہمارے معاشرے میں شادی زندگی کا سب سے برا اور اہم ترین فیصلہ ہوتا ہے۔ مرد ہوں یا عورت، دونوں کو یہ فیصلہ سمجھداری سے لینا چاہیے۔ شادی سے ٌپہلے اگر اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے بارے میں اچھی طرح جانچ پڑتال بہت ضروری ہوتی ہے۔ کیونکہ جیون ساتھی کی چند عادتیں آپ کی پوری زندگی برباد کرسکتی ہیں ۔
اپنی کہی بات پر قائم نہ رہے
اگر کوئی شخص زبان کا پکا نہ ہو۔ وہ جو کہتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں کرتا؟ اگر ایسا ایک بار ہو جائے تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ کا ساتھی آپ کے ساتھ بار بار ایسا کر رہا ہے تو اس پر غور کرنا چاہیے۔ آپ کو اس شخص سے شادی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کیونکہ جو اپنی بات کا بھرم نہیں رکھتا وہ آپ کیا کیا رکھے گا۔
اپنی باتیں کرنے والا
اگر آپ کے ساتھی کو بھی صرف اپنے بارے میں بات کرنے کی ہی عادت ہے۔ وہ آپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا یا آپ کی بات غور سے نہیں سنتا تو اس پر غور کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ شادی کے بعد آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جھوٹا
دنیا میں کوئی بھی ہمیشہ سچا نہیں ہوتا لیکن روانی سے جھوٹ بولنے والا تعلقات میں بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔ جھوٹ بولنے سے اعتماد ٹوٹ سکتا ہے اور آپ مستقبل میں اس کے الفاظ پر بھروسہ نہیں کر پائیں گے۔
دکھاوے کا شوقین
صرف اس وجہ سے کہ آپ کا ساتھی آپ سے تھوڑا امیر ہے یا آپ سے زیادہ پیسہ رکھتا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دکھاوا کرے گا۔ دکھاوے کے احساس کو دور کرنا ضروری ہے۔ ورنہ شادی کے بعد آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسروں کے کام کو نظر انداز کرنا
شادی میں ایک دوسرے کی عادات اور کیریئر کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا ساتھی دوسروں کے کام کو نظر انداز کرتا ہے اور آپ کو اپنا کام چھوڑنے کو کہتا ہے تو یہ شادی کے بعد مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے محتاط رہنا ضروری ہے۔