اہم ترین

بدلتے موسم میں مسلسل درد اور اکڑن نظر انداز نہ کریں؛ وجہ اور علاج جانیں

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہمیں مختلف بیماریوں آگھیرتی ہیں۔ ان میں سے کچھ بیماریاں تو جلد دور ہوجاتی ہیں لیکن کچھ طبی مسائل ایسے ہوتے ہیں جو بار بار جنم لیتے ہیں ۔ ان میں جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والا درد بھی شامل ہے۔ اس مسئلے کے حل بہت آسان ہیں۔

ان دنوں موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ ایسی حالت میں جسم میں درد اور اکڑن کی شکایت ہوتی ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد ہڈیوں اور پٹھوں میں درد اور اکڑن سے ہر کوئی پریشان ہے۔ کچھ لوگ سارا دن سستی اور نیند محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق بدلتے موسم کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ بدلتے موسم میں جسم میں اکڑن اور درد کی وجہ کیا ہے؟

آج کل دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی کے باعث جوڑوں کا درد، سر درد، سستی، کاہلی اور اکڑن جیسے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے ہمارے جسم پر ہوا کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔ جس سے جسم کے عضلات ٹشوز پھیلتے اور جسم کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ یہ عمل جسم میں درد اور اکڑن کی وجہ بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کو توانا رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ گرم تاثیر رکھنے والی چیزیں کھائیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئے۔ صبح سویرے نہار منہ نیم گرم پانی پیینے اور ورزش سے خون کی گردش بڑھے گی۔ تب ہی آپ کو ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات ملے گی۔

پاکستان