عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججوں پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
عمران خان نے پارٹی رہنما اور معروف وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تعصب نہ رکھنے والے حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ جو عام انتخابات اور اس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ اس کی تحقیقات مکمل اور نتیجہ عام ہونے تک ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی وفاق اور پنجاب حکومت کی تشکیل کو فوری طور پر کام سے روکا جائے۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔