اہم ترین

پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے، امریکی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور مشکلات کے حل کے لئے تعون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خط میں لکھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔صحت عامہ کے تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کرتے ہوئے پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

پاکستان