اہم ترین

سیاست میں انٹری سے متعلق کپل شرما کا موقف سامنے آگیا

بھارت میں رواں برس انتخابات ہونے والے ہیں کئی اداکار بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارمز سے اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ جب معروف کامیڈین کپل شرما سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا جواب بھی مزاحیہ انداز میں دے دیا۔

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما ان دنوں ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی تشہیر کر رہے ہیں۔ کپل شرما ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں مرکزی میزبان ہوں گے، اس کے علاوہ اس بار سنیل گروور تقریباً 7 سال بعد اس شو سے واپسی کریں گے۔ سنیل گروور کے علاوہ کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔

اپنے شو کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کے لئے کپل شرما مختلف ٹی وی پروگرامز پر انٹرویوز دے رہے ہیں، ایسے ہی ایک پروگرام میں ان سے سیاست میں انٹری دینے کے بارے میں سوال کرلیا گیا ۔

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر پہلے تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ سیاست میں کیوں نہیں آ سکتے؟۔

بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کپل نے کہا مجھے لگتا ہے کہ جب کوئی آدمی سیاست دان بنتا ہے تو سنجیدہ ہو جاتا ہے۔ ہم مزاح مذاق کرکے اپنی بات کر سکتے ہیں۔ لیکن سیاست دان بننے کے بعد سنجیدہ ہونا پڑتا ہے اور میں ایسا نہیں بن سکتا۔ ہم جو کر رہے ہیں اس میں خوش ہیں، باقی وقت کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم۔

پاکستان