اہم ترین

معیشت کی بہتری کے لیے تمام وزارتوں کے اہداف مقرر

وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے تمام وزارتوں کے لئے 5 سالہ اہداف مقرر کردیئے ہیں۔۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ۤئی کی حکومت میں معاشی مسائل بڑھے۔ ،وزیر اعظم شہباز شریف نے چند دن پہلے تحریری طور پر تمام وزارتوں کو اہداف کے دستاویز ارسال کر دیئے تھے۔ اس میں قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں اہداف شامل ہیں۔ وزارتوں سے کارکردگی کے حوالے سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ان اہداف میں مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری ،اخراجات میں کمی، تیل کی کھپت میں کمی ے، ملکی کرنسی کی قدر میں استحکام شامل ہیں ، کیونکہ ان کی تکمیل سے طویل مدت میں ریلیف بڑھے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کو مہنگائی اور بیروز گاری میں کمی، آئی ایم ایف سے معاملات طے کرنا اور قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے اہداف دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے جلد رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی طرح وزارتِ تجارت کو تجارتی خسارے میں کمی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے، وزارتِ نج کاری کا پہلا کام پی آئی اے کی نج کاری ہوگا۔ کیونکہ پی آئی اے کی نج کاری ہو گی تو حکومت کو اس مد میں ریونیو آئے گا۔

پاکستان