اہم ترین

اسرائیل نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کر لیا

اسرائیل نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبدالسلام ہنیہ کو گرفتار کرلیا۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صباح عبدالسلام ہنیہ کو اسرائیل میں داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شین بیت نے جنوبی صحرائے نقب میں واقع شہر تل السبع سے حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے صباح عبدالسلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے مزاحمتی تنظیم حماس کے کارکنوں سی رابطے ہیں۔ ان رابطوں کے ذریعے وہ لوگوں کو اسرائیل میں ریاست دہشت گرد سرگرمیوں پر اکساتی ہیں۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت حماس رہنما کی ہمشیرہ سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون ڈیٹا اور دیگر معلومات ملی ہیں جن سے ان کے اسرائیل کے اندر سکیورٹی نظام پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

پاکستان