اہم ترین

اسرائیلی بربریت کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد الاقصیٰ میں نماز عید

سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں مین مسلمانوں نے اپنے اپنے اوقات کار کے مطابق نماز عید ادا کی ۔۔ مقبوضہ بیت القمدس میں بھی ہزاروں فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ پہنے۔

عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینی مرد اور خواتین نے انتہائی افسردہ ماحول میں نماز عید ادا کی۔۔

قابض اسرائیلی فورسز نے نماز عید کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی کڑی نگرانی اور تلاشی لی۔ ہر ایک سے اس کے شناختی دستاویزات مانگے گئے۔ 60 سے کم عمر مرد اور 50 برس سے چھوٹی خاتون پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی تھی۔

اس قدر پابندی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے نماز عہد قبلہ اول میں ادا کی۔ نماز عید کے بعد انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام ، امت مسلمہ کی سوئی ہوئی غیرت جگانے اور مشکلات کے خاتمے کے لئے اللہ رب العزت کے حضور دعا کی۔۔

دوسری جانب سعودی فرما روا خادم حرمین شریفین نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال عید الفطر پر ہمیں فلسطینی عوام پرحملوں کو روکنے، ان کے مصائب ختم ہونے کی دعا کے ساتھ ان کے لیے امدادی راہداریوں کی فراہمی کی کوشش ہونی چاہئے۔ تاکہ وہ بھی آرام اور پرسکون زندگی گزار سکیں۔

پاکستان