اہم ترین

اظہر علی کا عیدالفطر کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے عیدالفطر کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اظہر علی نے عید الفطر کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انہوں نے روایتی سفید شلوار قمیض کے ساتھ گلے میں فلسطینی پرچم والا مفلر بھی ڈالا ہوا ہے۔

اظہر علی اور ان کے اہل خانہ کے گلے میں موجود مفلر میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا عکس بھی نمایاں ہے۔ اس کے ساتھ ہی عربی میں الاقدس لنا تحریر ہے۔

گزشتہ برس سے غزہ اور مغربی کنارے مین اسارئیلی بربرریت کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار کے لگ بھگ فلطینی شہید جب کہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے۔ شہید اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔

پاکستان