اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عید الفطر کے موقع پر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔۔
جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی اس ملاقات میں جیل اہلکار بھی موجود تھے۔
ایک گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے بعد اسلام آباد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے واپس بنی گالا لے گئی۔
بشریٰ بی بی کو بھی عمران خان کی طرح مختلف مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے لیکن عمران خان اڈیالہ جیل اور بشریٰ بی بی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں ہی قید ہیں۔