اہم ترین

کیا آپ کا ڈیٹا واقعی محفوظ ؟ واٹس ایپ سربراہ کے بیان سے صارفین غیر مطمئن

بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے واٹس ایپ پر صارفین کے ڈیٹا کی منتقلی کے الزام پر ایپ کے سربراہ بھی میدان میں آگئے ہیں۔ لیکن وہ بہت بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں۔

چند روز قبل ایلون مسک نے الزام لگایا تھا کہ واٹس ایپ پر روز اپنے صارفین کا ڈیٹا ایکسپورٹ (منتقل)کرتا ہے۔ لیکن لوگ پھر بھی سمجھتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر محفوظ پلیٹ فارم ہے۔

ایلون مسک کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا دنیا کی سب سے مقنول مسیجنگ، وائس اور ویڈیو کالنگ ایپ میں بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔

ایلون مسک کے الزام کے بعد واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کا بیان سامنے ایا ہے جس میں انہوں نے اس بارے لگائے گئے الزام اور چہ مگوئیوں کی تردید کی ہے۔

واٹس ایپ کے سربراہ نے کہا کہ ڈیٹا سے متعلق باتیں پہلے بھی بہت سے لوگوں نے کہیں لیکن یہ معلومات درست نہیں ۔ ہم صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی وجہ سے ہم تمام پیغامات کو ہٹا دیتے ہیں۔ ہم ان تمام پیغامات کو انکرپٹ کرتے ہیں۔

ول کیتھ کارٹ نے صارفین کو مزید مشورہ دیا کہ اگر آپ اپنے پیغامات کا بیک اپ لینا چاہتے ہیں تو آپ اپنے کلاؤڈ فراہم کنندہ کی خدمات استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں بھی آپ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ملے گا۔

کیتھ کارٹ کی پوسٹ سےبہت سے سوشل میڈیا صارفین متتفق کرتے نظر نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کی پوسٹ میٹا سے ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کے بارے میں تھی۔ میٹا ایک ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے کی طرح معلومات اکٹھا کرتا ہے اور ول مواد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

بعض صارفین نے ول کیتھ کارٹ کا بیان ہی گمراہ کن قرار دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صارف کے ڈیٹا کا ہے جس میں میٹا ڈیٹا شامل ہے پیغامات نہیں۔

پاکستان