اہم ترین

دنیا کا معمر ترین ٹرک ڈرائیور، عمر 90 سال

90 سالہ امریکی شہری نے دنیا کے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست کینیٹکی کے ڈوئلی آرچر 90 برس 55 دن کی عمر میں بھی ٹرک چلا رہے تھے۔

ڈوئلی آرچر 60 سال سے زیادہ عرصے سے ٹرک چلا رہے ہیں، اور اس دوران انہوں نے 55 لاکھ میل کا فاصلہ طے کیا ہے۔

آرچر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔جب تک صحت برقرار ہے، گاڑی چلاتے رہیں گے۔ ان کی زندگی میں ریٹائرمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔

26 افراد کے پردادا نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر پورے ملک گھومے پھرے اور ہر اس قسم کا سامان پہنچایا ہے۔

پاکستان