کراچی کنگز نے بدھ کے روز کوئٹہ کو ہرا کر گزشتہ دو سال کی چیمپین لاہور قلندر کو ایونٹ سے ہی باہر کردیا ۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکتوں سے ہرا دیا۔ جس کی وجہ سے لاہور قلندرز کی ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔
لاہور قلندرز کی اس مرتبہ انتہائی خراب کارکردگی رہی۔ ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے اور ایک بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ ٹیم کا ایک پوانےٹ بھی بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ہے۔
پوائنتس ٹیبل پر نظر دورائیں تو اس وقت ملتان سلطان پلے آف کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ پشاور، کوئٹہ ، کراچی اور اسلام آباد مٰں سے کوئی ایک ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوسکتی ہے۔