سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک فلم شیدا ٹلی کی وجہ سے بہت مذاق اُڑایا گیا اور یہی وہ فلم ہے جسے کرنے کا انہیں افسوس ہے۔
نجی ٹی وی سما کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید شیخ نے کہا کہ میں 1993 میں ترکیہ میں فلم ’چیف صاحب‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا، میرا اس فلم میں ایک امیر آدمی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں، جب کہ وہ امیر آدمی آصف خان تھے۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ انہوں نے میرا سے کہا تھا کہ جینز اور شرٹ پہن کر آنا ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے اسکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا، میں اپنے اسسٹنٹ سے کہنے لگا کہ کوئی اور سین شوٹ کر لیتے ہیں۔ اسی دوران بتایا گیا کہ میرا پڑوسیوں کے گھر سے جینز اور شرٹ پہن کر واپس آگئی ہے۔
سینیئر اداکار نے کہا کہ میری ایک فلم تھی ’شیدا ٹلی‘، جس کی وجہ سے میرا بہت مذاق اُڑایا گیا اور یہی وہ فلم ہے جسے کرنے کا مجھے افسوس ہے۔ فلم بہت مشہور ہوئی تھی اور لوگ مجھے شیدا ٹلی کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے جو کہ مجھے اچھا نہیں لگتا تھا۔