ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد صیہونی حکومت کو اب سخت سزا کا انتظار کرنا ہوگا۔
ایران پر اسرائیل کےحملے کے بعد اپنے پیغام میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت نے آج صبح ہمارے عزیز ملک پر جارحیت سے اپنا گھناؤنا ہاتھ خون سے رنگ دیا اور اپنی ذات خبیث کو رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر سب پر ظاہر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو اب سخت سزا کا انتظار کرنا ہوگا۔ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ اللہ کے حکم اور مشیت سے اب انہیں نہیں چھوڑے گا۔
ایران کےسپریم لیڈرنے کہا کہ دشمن کی جارحیت میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے۔ ان (کمانڈروں) کے قائم مقام فوری طور پر اور بلاوقفہ ان کی ذمہ داریاں پوری کریں۔ صیہونی حکومت نے اس جرم کا ارتکاب کرکے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام کا انتظام کرلیا ہے اور یقینا اسے حاصل کرے گا۔