اہم ترین

اردن کا اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرون ناکارہ بنانے کا دعویٰ

صیہونی حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملےکی اطلاعات ہیں اور اردن نے ایسے متعدد ڈرون ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق مسلم ملک اُردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سائرن بجنے لگے جبکہ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

اردن کی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رائل ایئر فورس کے طیاروں اور فضائی دفاعی نظام نے جمعے کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایران کے فائر کئے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو اردننے روکا ہو۔ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں بھی اردن نے ایران کی طرف سے اسرائیل پر فائر کیے گئے متعدد ڈرونز اور میزائلوں کو روک دیا تھا۔

اس وقت اردن نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گا اور کسی بھی علاقائی تنازع میں میدان جنگ نہ بننے کا عزم رکھتا ہے۔

پاکستان