گزشتہ روز اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ صیہونی حکومت نے اب تک ان کارروائیوں میں 21 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ہائیپرسانک میزائلوں نے تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔مقبوضہ سرزمینوں کے وسیع علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سائرن کی مسلسل آوازیں سنائی دی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ہائیپرسانک میزائلوں کے ٹکرانے سے تل ابیب کے مختلف علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ایران کے راکٹ حملوں میں زخمی ہونے والے 21 افراد کو وسطی ساحلی پٹی کے علاقے سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ باقی معمولی سے درمیانے درجے تک زخمی ہیں۔