امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہوگا۔
امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ (اسرائیلی حملہ )بہت اچھا رہا ہے۔ ہم نے ایران ایک موقع دیا لیکن انہوں نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ جس پر انہیں سخت دھچکہ لگا۔ اور ابھی اور بھی آنے والا ہے.
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے معاہدہ کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ رہے، اسے ایک معاہدہ کرنا ہوگا اور اس کو بچانا ہوگا جسے کبھی ایرانی سلطنت کے نام سے جانا جاتا تھا۔
علاوہ ازیں امریکی صدر نے اپنے سوشمل میدیا پلیت فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ اب کوئی موت نہیں، مزید تباہی نہیں، بس معاہدہ کرو، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکا دنیا کا سب سے جدید اور طاقتور فوجی ساز و سامان تیار کرتا ہے اور اسرائیل کے پاس اس کا بہت کچھ ہے۔ ایران نے ایٹمی معاہدہ نہ کیا تو صورت حال ان کی سوچ، توقع یا بیان کردہ کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ خراب ہو جائے گی۔