اہم ترین

ایران کا اسرائیل کا تیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرانے، پائلٹ پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیل نے 12 اور 13 جون کی درمیانی شب ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے۔

اسرائیل اور ایران ایک دوسرے پر بھرپور حملے کررہے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر رکھی ہے تو اسرائیل بھی ایران کے جوہری اثاثوں اوردفاعی تنصیبات کو نشانہ بنارہا ہے۔

گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے گرانے اور خاتون اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔ اب ایران نے ایک اور ایف 35 طیارہ تباہ کرنے اور کہ اس کے پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب تک حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کو امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کالس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب صیہونی حکومت کی بربریت جاری ہے، ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا جاری رہنا بلا جواز ہے۔

ایران نے امریکا ، برطانیہ اور فرانسس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایرانی جوابی حملوں کو روکنے میں نتن یاہو کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے باز رہیں۔

پاکستان