اہم ترین

اب چیٹ جی پی ٹی آپ سے کی گئی بات کو یاد بھی رکھے گا

ہر نئے دن ٹیکنالوجی میں جدت آرہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا نتیجہ مصنوعی ذہانت یعنی AI ہے۔ AI ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔ AI سے متعلق ایک ٹیکنالوجی کا نام ChatGPT ہے، جو 2022 سے سرخیوں میں ہے۔

اپنے آغازسے چیٹ جی پی ٹی مسلسل تبدیلیاں کر رہا ہے، اور اس میں نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔اس سلسلے میں، OpenAI اپنے AI چیٹ بوٹ یعنی ChatGPT کے لیے میموری کی جانچ کر رہا ہے، جو بوٹ کو وقت کے ساتھ ساتھ آپ اور آپ کی گفتگو کے بارے میں معلومات کو یاد رکھنے کے قابل بنائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ChatGPT میں اس نئے فیچر کے اضافے کے بعد، صارفین اپنے ChatGPT اکاؤنٹ سے اپنے بارے میں کچھ بھی یاد رکھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ آپ اس سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ اسے کیا یاد ہے۔ اس کے علاوہ آپ سیٹنگز کے ذریعے بات چیت کو بھولنے کے لیے بھی کہہ سکتے ہیں۔ آپ اس فیچر کو مکمل طور پر بند بھی کر سکتے ہیں۔

یہ نئی میموری سروس چیٹ جی پی ٹی مفت صارفین اور پلس سروس استعمال کرنے والوں کے لیے مفت میں شروع کی جا رہی ہے، تاکہ صارفین سمجھ سکیں کہ یہ فیچر کتنا اہم ہے۔

اس حوالے سے OpenAI نے ایک بیان میں کہا، ہم جلد ہی اس نئے فیچر کو بڑے پیمانے پر متعارف کرائیں گے۔

پاکستان