اہم ترین

ڈیزل کے نعرے لگانے والی پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے راببطہ

عمران کان اپنے تمام جلسوں میں مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ کر پکارتے رہے ہیں۔ لیکن ا صورت حال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لئے ان ہی کی جماعت اب مولانا سے رابطے کررہی ہے۔۔

عمران خان نے جیل سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے بھی پی ٹی آئی سے راببطوں کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ان کے پاس آنا چاہتے ہیں تو آئیں، ان سے کیا بات ہوگی، ابھی اس کا علم نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ہمارے پی ٹی آئی سے اختلافات رہے ہیں، ہمیں ان کے جسموں سے کوئی مسئلہ نہیں، ان کے دماغوں سے مسئلہ ہے، وہ ٹھیک ہوجائیں گے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دھاندلی ہوئی تو ساتھ آجائے۔

پاکستان