سابق وزیر اعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر ہماری خواتین سے زیادتی کی ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے۔
عمران خان بولے 8 فروری سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، مجھے معلوم ہے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا بتانا نہیں چاہتا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ہماری 70 فیصد رقم قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔ اسی لئے آئی ایم ایف کو خط لکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں، نہ ہی فوج سے تصادم چاہتے ہیں،9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، ان واقعات پر کمیشن بننا چاہیے، سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔