ہم میں سے کسی کو بھی مکھیوں کی بھنبھناہت اچھی نہیں لگتی۔یہ ایسی بن بلائی مہمان ہوتی ہیں جو اگر گھر میں گھس جائیں تو زندگی اجیرن بنادیتی ہیں۔
مکھیوں کی افزائش بھی بہت تیزی سے ہوتی ہے ۔ ایسے میں اگر ان پر صحیح وقت پر قابو نہ پایا گیا تو گھر مٰں کئی طرح کی بیماریوں پھیل سکتی ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ مکھیوں سے کسی کیمیکل کے بغیر کا چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔
مکھیاں کیسے بھگائیں؟
کئی ایسے آسان طریقے ہیں جن کی مدد سے زیادہ خرچہ کئے بغیر ہی مکھیاں آپ کے گھر سے دور ہی رہیں گی۔۔
سرکہ اور برتن دھونے کا صابن
مکھیوں سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ سرکہ اور ڈش سوپ فلائی ٹریپ کا استعمال ہے۔ بس ایک پیالی میں سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ چینی سے بھریں۔ خیال رہے کہ سرکہ ایک انچ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی پیالی میں تھوڑا سا برتن دھونے کاسابن ڈالیں۔ اب،گھریلو مکھیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کمرے کے بیچ میں برتن کو کھلا چھوڑ دیں۔
نمک اور ہلدی
مکھیوں سے بچنے کے لیے کچن کے سلیب پر نمک اور ہلدی چھڑکیں۔
کالی مرچ اور نمک
2 کپ پانی ابالیں اور اس میں نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ ٹھنڈا کر کے اسپرے کین میں ڈال دیں۔ یہ مؤثر طریقے سے مچھروں اور مکھیوں کو بھگاتا ہے۔
نارنجی کا چھلکا
سنگترے کے چھلکوں کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر کچن میں لٹکا دیں۔ مکھیوں سے چھٹکارا پانے کا یہ ایک زبردست گھریلو علاج ہے۔
لونگ
آدھا کٹا ہوا سیب لیں اور سیب میں لونگ ڈال کر اپنے گھر کی متاثرہ جگہ پر چھوڑ دیں، اس سے مکھیوں پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔