اہم ترین

نانا پاٹیکر بھارت میں مودی کے خلاف کسانوں کے احتجاج میں شامل

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر بھارت میں مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف کسانوں کی تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارتی عوام کو درپیش مسائل پر ہمیشہ اپنی سوچ کے مطابق ببانگ دہل آواز میں بات کی ہے۔ وہ اب بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔

اپنے بیان میں نانا پاٹیکر نے کہا کہ پہلے ملک میں80 سے 90 فیصد لوگ کسان تھے، اب بھی یہ تعداد 50فیصد ہے۔ کاشتکار حکومت سے کچھ مانگنے کے بجائے اپنی مرضی کی حکومت لائیں ۔ ایسے لوگوں کو چنیں جنہیں وہ بہتر سمجھتے ہوں۔

نانا پاٹیکر نے مزید کہا کہ جب حکومت کو ہمارے لئے اناج پیدا کرنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں تو ہمیں بھی ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ کسان فیصلہ کریں کہ کس کی حکومت لانی ہے۔

سیاست میں انٹری سے متعلق اداکار نے کہا کہ میں سیاست نہیں کرسکتا کیونکہ میرے دل میں جو ہے وہی زبان سے نکلے گا۔ کوئی بھی پارٹی مجھے برداشت نہیں کرپائے گی۔ وہ مجھے پارٹی سے نکال دیں گے۔پارٹیاں بدلنے سے تمام پارٹیاں ایک ماہ کے اندر ختم ہو جائیں گی۔ ہم اپنے کسان بھائیوں کے سامنے اپنے دل کی بات آرام سے کہہ سکتے ہیں ۔

پاکستان